مشکوٰۃ المصابیح - روزے کا بیان - حدیث نمبر 1965
وعن عبد الله بن عمرو : أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : الصيام والقرآن يشفعان للعبد يقول الصيام : أي رب إني منعته الطعام والشهوات بالنهار فشفعني فيه ويقول القرآن : منعته النوم بالليل فشفعني فيه فيشفعان . رواه البيهقي في شعب الإيمان
روزہ قیامت کے روز پروردگار سے شفاعت کرے گا
حضرت عبداللہ بن عمرو ؓ راوی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا روزہ اور قرآن دونوں بندہ کے لئے شفاعت کریں گے۔ چناچہ روزہ کہے گا کہ اے میرے پروردگار میں نے اس کو کھانے اور دوسری خواہشات مثلا پانی، جماع اور غیبت وغیرہ) سے دن میں روکے رکھا لہٰذا میری طرف سے بھی اس کے حق میں شفاعت قبول فرما۔ قرآن کہے گا کہ میں نے اسے رات میں سونے سے روکے رکھا، لہٰذا میری طرف سے بھی اس کے حق میں شفاعت قبول فرما۔ چناچہ ان دونوں کی شفاعت قبول کی جائے گی۔ (بیہقی)

تشریح
قرآن سے مراد تلاوت قرآن ہے علامہ طیبی فرماتے ہیں کہ قرآن سے تہجد اور تلاوت قرآن و عبادت وغیرہ کے لئے شب بیداری مراد ہے روزہ اور قرآن دونوں کی شفاعت کا ثمرہ یہ ہوگا کہ غالباً روزہ کی شفاعت سے تو گناہ ختم کر دئیے جائیں گے اور قرآن کی شفاعت سے درجات عالیہ نصیب ہوں گے۔
Top