مشکوٰۃ المصابیح - روزے کا بیان - حدیث نمبر 1959
وعن سهل بن سعد قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : في الجنة ثمانية أبواب منها : باب يسمى الريان لا يدخله إلا الصائمون
جنت میں داخل ہونے کے لئے روزہ داروں کا مخصوص دروازہ
حضرت سہل بن سعد ؓ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا جنت کے آٹھ دروازے ہیں جن میں سے ایک دروازہ ہے جس کا نام ریان رکھا گیا اور اس دروازے سے صرف روزہ داروں کا داخلہ ہی ہو سکے گا۔ (بخاری ومسلم)

تشریح
ریان کے معنی ہیں سیراب اس کی پوری وضاحت اور تفصیل باب افضل الصدقہ کی حدیث نمبر ٣ کی تشریح میں گزر چکی ہے۔
Top