مشکوٰۃ المصابیح - دل کو نرم کرنے والی باتوں کا بیان - حدیث نمبر 5100
وعن علي رضي الله عنه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا لم يبارك للعبد في ماله جعله في الماء والطين
ضرورت سے زیادہ عمارت بنانے کے بارے میں وعید
حضرت علی ؓ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا جب کسی بندہ کے مال و دولت میں برکت عطا نہیں ہوتی (یعنی اس کو اپنا مال اور روپیہ پیسہ بھلائی کے امور اور عقبی کو سنوارنے والی چیزوں میں خرچ کرنے کی توفیق نصیب نہیں ہوتی) تو وہ اس مال کو پانی اور مٹی میں ملا دیتا ہے یعنی اپنی دولت ضرورت سے زائد عمارتیں بنانے اور ان کی زینت و آرائش میں خرچ کرتا ہے
Top