مشکوٰۃ المصابیح - دل کو نرم کرنے والی باتوں کا بیان - حدیث نمبر 5071
وعن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه وسلم لعن عبد الدينار ولعن عبد الدرهم . رواه الترمذي
مال وزر کا غلام بن جانے والے پر حضور ﷺ کی لعنت
اور حضرت ابوہریرہ ؓ نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا جو شخص دینار کا غلام اور درہم کا غلام بن جائے وہ ملعون ہے یا یہ معنی ہیں کہ جو شخص دینار کا غلام اور درہم کا غلام بن جائے اس پر لعنت ہو (ترمذی)

تشریح
لعن کے معنی ہیں ہانک دینا، بھلائی سے محروم کردینا اور اللہ کی رحمت سے دور کردینا! حدیث کا مطلب یہ ہے کہ جو شخص مال وزر اور روپیہ پیسہ کی محبت میں اس طرح گرفتار ہوجائے کہ ان کی وجہ سے اللہ کی عبادت وطاعت سے بعد اختیار کرلے تو وہ گویا مال وزر اور روپیہ پیسہ کا غلام ہے۔ اور ایسا شخص، تمام بھلائیوں سے محروم، رحمت الٰہی سے دور اور راندہ درگاہ رب العزت قرار دیا جاتا ہے۔
Top