مشکوٰۃ المصابیح - دعاؤں کا بیان - حدیث نمبر 2252
وعن أنس قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : الدعاء مخ العبادة . رواه الترمذي
دعا عبادت کا خلاصہ ہے
حضرت انس ؓ راوی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا۔ دعا عبادت کا مغز ہے۔ (ترمذی)

تشریح
مطلب یہ ہے کہ دعا عبادت کا خلاصہ ہے اور اس کا مقصود باالذات ہے کیونکہ عبادت کی حقیقت اور اس کا خلاصہ عاجزی اور اپنے آپ کو ذلیل و کمتر سمجھنا ہے اور یہی چیز دعا میں حاصل ہوتی ہیں۔
Top