مشکوٰۃ المصابیح - خواب کا بیان - حدیث نمبر 4509
وعن أبي هريرة قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم من رآني في المنام فيسراني في اليقظة ولا يتمثل الشيطان بي . ( متفق عليه )
آ نحضرت ﷺ کو خواب میں دیکھنے کا ذکر
اور حضرت ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا جس شخص نے مجھ کو خواب میں دیکھا وہ جلد ہی مجھ کو بیداری کے عالم میں دیکھے گا اور شیطان میری صورت نہیں بن سکتا۔ (بخاری ومسلم )۔

تشریح
اس حدیث کا تعلق آپ ﷺ کے زمانہ سے ہے کہ جو شخص خواب میں آپ ﷺ کو دیکھتا ہے اس کو اللہ تعالیٰ یہ توفیق عطا فرما دیتا ہے کہ وہ عالم بیداری میں آپ ﷺ کے دیدار سے مشرف ہوتا ہے یعنی آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوتا۔ اور اسلام قبول کرتا۔ یا اس ارشاد گرامی کی مراد یہ ہے کہ مجھ کو خواب میں دیکھنے والا شخص آخرت میں عالم بیداری میں مجھ کو دیکھے گا۔
Top