مشکوٰۃ المصابیح - خرید و فروخت کے مسائل و احکام - حدیث نمبر 2820
وعن جابر أن رسول الله صلى الله عليه و سلم نهى عن ثمن الكلب والسنور . رواه مسلم
بلی کی خرید وفروخت کا مسئلہ
اور حضرت جابر کہتے کہیں کہ رسول کریم ﷺ نے کتے اور بلی کی قیمت کو استعمال میں لانے سے منع فرمایا ہے (مسلم)

تشریح
علامہ طیبی کہتے ہیں کہ بلی کی قیمت کو استعمال میں لانے کی یہ ممانعت نہی تنزیہی کے طور پر ہے چناچہ تقریبا تمام علماء نے بلی کی خریدوفروخت ہبہ کرنے اور عاریۃ دینے کو جائز کہا ہے البتہ حضرت ابوہریرہ اور تابعین میں سے کچھ حضرات اس حدیث کے ظاہری معنی کے پیش نظر اس کے جواز کے قائل نہیں تھے۔
Top