مشکوٰۃ المصابیح - خرید و فروخت کے مسائل و احکام - حدیث نمبر 2819
وعن عمر رضي الله عنه أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : قاتل الله اليهود حرمت عليهم الشحوم فجملوها فباعوها
یہودیوں کی ایک عیاری
اور حضرت عمر کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ یہودیوں کو ہلاک کرے ان پر مردار کی چربیاں حرام کی گیں تو انہوں نے اس کو پگھلایا تاکہ چربی کا نام باقی نہ رہے اور پھر اس کی خریدوفروخت شروع کردی اس کی وضاحت حدیث بالا میں کی جا چکی ہے۔ (بخاری ومسلم)
Top