مشکوٰۃ المصابیح - حیض کا بیان - حدیث نمبر 517
وَعَنْ مَّےْمُوْنَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْھَا قَالَتْ کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم ےُصَلِّیْ فِیْ مِرْطٍ بَعْضُہُ عَلَیَّ وَبَعْضُہُ عَلَےْہِ وَاَنَا حَآئِضٌ۔(صحیح البخاری و صحیح مسلم)
حیض کا بیان
اور ام المومنین حضرت میمونہ ؓ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ایک ایسی چادر میں نماز پڑھ لیا کرتے تھے کہ جس کا کچھ حصہ تو آپ ﷺ کے اوپر ہوتا تھا اور کچھ حصہ مجھ پر ہوتا تھا اور میں ایام سے ہوتی تھی۔ (صحیح البخاری و صحیح مسلم)

تشریح
اس حدیث نے اس بات کی وضاحت کردی ہے کہ حائضہ کا پورا جسم ناپاک نہیں ہوتا بلکہ اس کی شرم گاہ کے علاوہ تمام بدن پاک ہوتا ہے کیونکہ حائضہ کا پورا بدن اگر ناپاک ہوتا ہو تو ایسی چادر میں نماز جائز نہ ہوتی جس کا بعض حصہ تو نمازی پر پڑا ہو اور بعض حصہ نجاست و ناپاکی پر۔ حضرت سید جمال الدین (رح) فرماتے ہیں کہ صاحب تخریج نے لکھا ہے کہ میں نے یہ حدیث یعنی صحیح البخاری و صحیح مسلم میں ان کے الفاظ کے ساتھ نہیں پائی ہے البتہ ان میں نیز ابوداؤد میں اس مضمون کی احادیث مذکور ہیں۔
Top