مشکوٰۃ المصابیح - حیض کا بیان - حدیث نمبر 516
وَعَنْھَا قَالَتْ قَالَ لِیَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وسلم نَاوِلِےْنِی الْخُمْرَۃَ مِنَ الْمَسْجِدِ فَقُلْتُ اِنِّیْ حَآئِضٌ فَقَالَ اِنَّ حَےْضَتَکِ لَےْسَتْ فِیْ ےَدِکِ۔ (صحیح مسلم)
حیض کا بیان
اور حضرت عائشہ صدیقہ ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا کہ مسجد میں سے چھوٹا بوریہ (جائے نماز) اٹھا کر مجھے دے دو (یعنی باہر کھڑی ہو کر اندر ہاتھ ڈال کر بوریا اٹھالاؤ) میں نے عرض کیا کہ میں تو ایام سے ہوں۔ (اس لئے مسجد میں ہاتھ کیسے داخل کرسکتی ہوں، آپ ﷺ نے فرمایا۔ تمہارے ہاتھ میں تو حیض نہیں ہے۔ (صحیح مسلم)

تشریح
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ حائضہ مسجد سے باہر کھڑی ہو کر مسجد کے اندر سے کوئی چیز اٹھالے تو جائز ہے۔ کیونکہ ایام والی عورت کو صرف مسجد کے اندر جانا منع ہے نہ کہ مسجد کے اندر ہاتھ داخل کرنا بھی۔
Top