مشکوٰۃ المصابیح - حیض کا بیان - حدیث نمبر 515
وَعَنْھَا قَالَتْ کَانَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وسلم ےَتَّکِئُ فِیْ حِجْرِیْ وَاَنَا حَائِضٌ ثُمَّ ےَقْرَأُ الْقُرْآنَ۔ (صحیح البخاری و صحیح مسلم)
حیض کا بیان
اور حضرت عائشہ صدیقہ ؓ راوی ہیں کہ میں ایام کی حالت میں ہوتی اور رسول اللہ ﷺ میری گود میں سہارا دے کر بیٹھ جاتے اور قرآن کریم پڑھتے۔ (صحیح بخاری و صحیح مسلم)

تشریح
اس حدیث نے بھی اس بات کی وضاحت کردی کہ حائضہ عورت ظاہری طور پر پاک ہوتی ہے اس کی ناپاکی کا حکم صرف حکمًا ہے اس لئے اگر حائضہ عورت ظاہراً پاک نہ ہوتی اور اس کے بدن کے اعضاء نجس ہوتے تو سرکار دو عالم ﷺ حضرت عائشہ صدیقہ ؓ کی گود میں سہارا دے کر جب کہ وہ حالت ایام میں ہوا کرتی تھیں نہ بیٹھتے اور نہ اس طرح بیٹھ کر قرآن کریم پڑھتے۔
Top