مشکوٰۃ المصابیح - جہاد کا بیان - حدیث نمبر 3807
عن أنس قال : لم يكن شيء أحب إلى رسول الله صلى الله عليه و سلم بعد النساء من الخيل . رواه النسائي
آنحضرت ﷺ کی نظر میں گھوڑوں کی قدر وقیمت
حضرت انس کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ کی نظر میں عورتوں کے بعد ( جہاد کے مقاصد کے لئے) گھوڑوں سے زیادہ محبوب و پسندیدہ اور کوئی چیز نہیں ہوتی تھی۔ ( نسائی )
Top