کسریٰ کے خزانہ کے بارے میں پیشین گوئی
حضرت جابر بن سمرہ ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول کریم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ بلا شبہ مسلمانوں کی ایک جماعت آل کسریٰ کے خزانہ کو برآمد کرلے گی جو سفید محل میں ہے۔ (مسلم)
تشریح
آل کسری میں آل لفظ زائد ہے یا اس لفظ سے کسریٰ کے لواحقین، خاندان اور رعایا کے لوگ مراد ہیں۔ لفظ کسری اصل میں خسرو کا معرب ہے اس زمانے میں فارس ایران کے بادشاہ کا لقب خسرو یا کسری ہوتا تھا جیسا کہ روم کے بادشاہ کو قیصر، چین کے بادشاہ کو خاقان، مصر کے بادشاہ کو فرعون، یمن کے بادشاہ کو قیل اور حبش کے بادشاہ کو نجاشی کہا جاتا تھا۔ ابیض ایک محل کا نام ہے جو مدائن میں واقع تھا اور جس کو اہل فارس سفید کو شک کہا کرتے تھے، اس شہر پر مسلمانوں کا قبضہ ہونے کے بعد اس محل کی جگہ ایک مسجد جو اب بھی ہے۔ نیز حضور ﷺ کسریٰ کے خزانہ کے برآمد ہونے کے بارے میں پیشین گوئی فرمائی تھی وہ حضرت عمر ؓ کے زمانہ خلافت میں پوری ہوئی اور فاتح مسلمانوں نے اس خزانے کو نکالا۔