مشکوٰۃ المصابیح - دل کو نرم کرنے والی باتوں کا بیان - حدیث نمبر 1574
وعن أنس : قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : من توضأ فأحسن الوضوء وعاد أخاه المسلم محتسبا بوعد من جهنم مسيرة ستين خريفا . رواه أبو داود
عیادت کے واسطے جانے کے لئے وضو کرنا سنت ہے
حضرت انس ؓ راوی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا جس شخص نے وضو کیا اور اچھا (یعنی پورا) وضو کیا ور پھر (حصول) ثواب کے ارادے سے اپنے مسلمان بھائی کی عیادت کی تو اس کو دوزخ سے ساٹھ برس (کی مسافت) کی بقدر دور رکھا جاتا ہے۔ ( ابوداؤد )
Top