مشکوٰۃ المصابیح - تراویح کا بیان - حدیث نمبر 1283
وَعَنْ مُّعَاذَۃَ رضی اللہ عنہا قَالَتْ سَاَلْتُ عَائِشَۃَ کَمْ کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم ےُصَلِّیْ صَلٰوۃَ الضُّحیٰ قَالَتْ اَرْبَعَ رَکَعَاتٍ وَّےَزِےْدُ مَا شَآءَ اللّٰہُ۔(صحیح مسلم)
نماز ضحی میں رسول اللہ ﷺ کی نماز کی رکعتوں کی تعداد
اور حضرت معاذہ ؓ فرماتی ہیں کہ میں نے ام المومنین حضرت عائشہ ؓ سے پوچھا کہ رسول اللہ ﷺ نماز ضحی کی کتنی رکعتیں پڑھتے تھے تو انہوں نے فرمایا کہ آپ چار رکعتیں پڑھتے تھے اور اس سے زیادہ بھی جس قدر اللہ چاہتا تھا پڑھتے تھے۔ (صحیح مسلم)

تشریح
حدیث کے آخری الفاظ و یزید ماشاء اللہ کے بارے میں علماء لکھتے ہیں کہ نماز ضحٰی کی آپ ﷺ زیادہ سے زیادہ بارہ رکعتیں پڑھتے تھے بارہ سے زیادہ کی تعداد کسی حدیث میں منقول نہیں ہے۔ یہ حدیث دونوں وقت کی نماز کو محتمل ہے یعنی ہوسکتا ہے کہ حدیث میں مذکورہ سوال و جواب کا تعلق نماز اشراق سے ہو اور یہ بھی ممکن ہے کہ نماز چاشت سے ہو۔ کتاب احبار میں لکھا ہے کہ بہتر یہ ہے کہ ان نمازوں میں سورت الشمس، سورت واللیل، سورت والضحی اور الم نشرح کی قرأت کی جائے۔
Top