مشکوٰۃ المصابیح - پینے کی چیزوں کا بیان - حدیث نمبر 4187
عن أنس قال : لقد سقيت رسول الله صلى الله عليه وسلم بقدحي هذا الشراب كله : العسل والنبيذ والماء واللبن . رواه مسلم
حضرت انس ؓ کا پیالہ
حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا۔ میں نے رسول کریم ﷺ کو اپنے اس پیالہ میں پینے کی ساری چیزیں پلائی ہیں جیسے شہد، نبیذ، پانی اور دودھ۔ (مسلم)

تشریح
آنحضرت ﷺ جس پیالہ میں پینے کی چیزیں پیا کرتے تھے وہ حضرت انس ؓ کے پاس تھا، منقول ہے کہ نصر بن انس ؓ نے اس پیالہ کو حضرت انس ؓ کی میراث میں سے آٹھ لاکھ کے عوض خریدا تھا، حضرت امام بخاری نے اس پیالہ کو بصرہ میں دیکھا تھا اور ان کی خوش بختی کے کیا کہنے کہ ان کو اس مبارک پیالے میں پانی پینے کی سعادت بھی حاصل ہوئی۔
Top