مشکوٰۃ المصابیح - پینے کی چیزوں کا بیان - حدیث نمبر 4184
وعن عائشة قالت : كان النبي صلى الله عليه وسلم يستعذب له الماء من السقيا . قيل : هي عين بينها وبين المدينة يومان . رواه أبو داود
آنحضرت ﷺ کے لئے میٹھے پانی کا خاص اہتمام
اور حضرت عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ نبی کریم ﷺ کے لئے میٹھا پانی سقیا سے لایا جاتا تھا، بعض حضرات نے بیان کیا کہ سقیا ایک چشمہ کا نام ہے، جو مدینہ سے دو منزل کے فاصلہ پر واقع تھا۔ (ابوداؤد )
Top