مشکوٰۃ المصابیح - پینے کی چیزوں کا بیان - حدیث نمبر 4164
وعن ابن عباس قال نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن الشرب من قي السقاء
مشک کے منہ سے پانی پینے کی ممانعت
اور حضرت ابن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے مشک کے دھانے سے پانی پینے سے منع فرمایا ہے۔ (بخاری ومسلم)

تشریح
مشک یا اس جیسی دوسری چیزوں (جیسے ہینڈ پمپ یا گھڑے وغیرہ) کے دہانہ (منہ) سے پانی پینے کی ممانعت اس بنا پر ہے کہ اس طریقہ سے اول تو پانی ضرورت سے زائد صرف ہوتا ہے، دوسرے وہ پانی کپڑوں وغیرہ پر گر کر ان کو خراب کرتا ہے تیسرے یہ کہ اس طرح پانی پینا کہ زیادہ مقدار میں دفعتا پیٹ میں جائے معدہ کے لئے نقصان دہ ہوتا ہے اور چوتھے یہ کہ پانی پینے کا جو مسنون طریقہ ہے اس کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔
Top