مشکوٰۃ المصابیح - پاکی کا بیان - حدیث نمبر 305
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسِ قَالَ اَکَلَ رَسُوْلُ اﷲِ صلی اللہ علیہ وسلم کَتِفًا ثُمَّ مَسَحَ یَدَہ، بِمَسْحِ کَانَ تَحْتَہ، ثُمَّ قَامَ فَصَلَّی۔ (رواہ ابوداؤ دو ابن ماجۃ)
وضو کو واجب کرنے والی چیزوں کا بیان
اور حضرت عبداللہ ابن عباس ؓ فرماتے ہیں کہ سرکار دو عالم ﷺ نے بکری کا شانہ (یعنی بکری بریاں کے شانہ کا گوشت) کھایا، پھر اپنا ہاتھ ٹاٹ سے پونچھ لیا جو آپ ﷺ کے نیچے بچھا ہوتا تھا اور پھر کھڑے ہو کر نماز پڑھ لی۔ (ابوداؤد، ابن ماجہ)

تشریح
اس حدیث نے بھی حنفیہ کے اس مسلک کی توثیق کردی ہے کہ آگ سے پکی ہوئی چیز کھا لینے سے وضو نہیں ٹوٹتا، نیز اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ کھانا کھانے کے بعد اگر منہ پر چکنائی وغیرہ لگے تو اس کا دھونا ضروری نہیں ہے۔
Top