مشکوٰۃ المصابیح - پاکی کا بیان - حدیث نمبر 301
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسِ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صَلَّی اﷲُ عَلَیْہٖ وَسَلَّمَ اِنَّ الْوُضُوْءَ عَلَی مَنْ نَّامَ مُضْطَجِعًا فَاِنَّہُ اِذَا اضْطَجَعَ اسْتَرْخَتْ مَفَاصِلُہ،۔(رواہ الجامع ترمذی و ابوداؤد)
وضو کو واجب کرنے والی چیزوں کا بیان
اور حضرت عبداللہ ابن عباس ؓ راوی ہیں کہ سرکار دو عالم ﷺ نے ارشاد فرمایا وضو اس آدمی پر لازم ہوتا ہے جو لیٹ کر سو جائے اس لئے کہ جس وقت آدمی لیٹتا ہے تو اس کے (بدن کے جوڑ ڈھیلے ہوجاتے ہیں) اور پھر ہوا خارج ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔ (جامع ترمذی، ابوداؤد)

تشریح
حضرت میرک شاہ (رح) نے فرمایا ہے کہ حدیث منکر ہے کیونکہ اس کے راویوں میں ایک راوی یزید دالانی بھی ہے جو کہ کثیر الخطاء اور فاحش الوہم اور ثقات کے مخالف ہے۔
Top