مشکوٰۃ المصابیح - ایمان کا بیان - حدیث نمبر 64
وَعَنْ اَنَسٍص قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم اِنَّ الشَّےْطَانَ ےَجْرِیْ مِنَ الْاِنْسَانِ مَجْرَیْ الدَّمِ ۔ (صحیح البخاری و صحیح مسلم )
شیطان انسان کی رگوں میں دوڑتا پھرتا ہے
اور حضرت انس ؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا انسان کے اندر شیطان اس طرح دوڑتا پھرتا ہے جیسے رگوں میں خون گردش کرتا رہتا ہے۔ (صحیح البخاری و صحیح مسلم)

تشریح
مطلب یہ کہ شیطان انسان کو بہکانے کی کامل قدرت رکھتا ہے۔ صرف یہی نہیں کہ وہ مختلف صورتوں میں اچھے انسانوں اور نیک بندوں کو نیکی و بھلائی کے راستہ پر چلنے میں رکاوٹ پیدا کرتا ہے بلکہ انسان کی داخلی کائنات میں گھس کر اس کے ذہن و فکر اور اس کے قلب و دماغ کو پراگندہ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
Top