مشکوٰۃ المصابیح - اذان کا بیان - حدیث نمبر 692
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ أَتَی الْمَسْجِدَ لِشَيْئٍ فَهُوَ حَظُّهُ
مساجد اور نماز کے مقامات کا بیان
" اور حضرت ابوہریرہ ؓ روای ہیں کہ سرور کائنات ﷺ نے فرمایا جو شخص دنیا یا دین کے جس کام کے لئے مسجد میں آئے گا اسے اسی میں سے حصہ ملے گا۔ (ابودؤد)

تشریح
مطلب یہ ہے کہ جو آدمی مسجد میں جس غرض سے آئے گا وہی اس کا نصیب ہوگا۔ یعنی اگر عبادت کے لئے آئے گا تو اسے ثواب ملے گا اور اگر کسی دینوی زندگی کی غرض سے آئے گا تو گرفتار وبال ہوگا۔ گویا یہ حدیث مضمون کے اعتبار سے نیت کی مشہور حدیث انما الا عمال بالنیات کا ایک جزو ہے۔
Top