مشکوٰۃ المصابیح - اذان کا بیان - حدیث نمبر 644
وَعَنْہُ قَالَ کُنَّا نُؤْمَرُ بِالدُّعَاءِ عِنْدَاَذَانِ الْمَغْرِبِ رَوَاہُ الْبَیْھِقِیُّ فِی الدَّعْوَاتِ الْکَبِیْرِ۔
اذان اور اذان کا جواب دینے کی فضیلت کا بیان
اور حضرت عبداللہ ابن عمر ؓ فرماتے ہیں کہ ہمیں مغرب کی اذان کے وقت دعا مانگنے کا حکم دیا گیا ہے۔ (بیہقی)

تشریح
غالباً یہاں وہی مراد ہے جس کا تزکرہ حضرت ام سلمہ ؓ کی حدیث نمبر پانچ میں آچکا ہے (یعنی اللھم ھذا اقبال لیلک و ادبار نھارک الخ)۔
Top