مشکوٰۃ المصابیح - آداب کا بیان - حدیث نمبر 4748
وعن ابن عمر قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم لا يكون المؤمن لعانا . وفي رواية لاينبغي للمؤمن أن يكون لعانا . رواه الترمذي
کمال ایمان کے منافی چیزیں
اور حضرت ابن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا وہ شخص کامل مومن نہیں ہوسکتا جو بہت زیادہ لعنت کرنے والا اور لعنت کرنے کا عادی ہو۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں کہ اور کسی مومن کے لئے یہ موزوں نہیں ہے کہ وہ بہت لعنت کرنے والا ہو۔ (ترمذی)
Top