مشکوٰۃ المصابیح - آداب کا بیان - حدیث نمبر 4687
وعن أبي بن كعب قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم إن من الشعر حكمة . رواه البخاري
بعض اشعار حکمت ودانائی کے حامل ہوتے ہیں
اور حضرت ابی بن کعب ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا بعض شعر حکمت (کا حامل) ہوتا ہے۔ (بخاری)

تشریح
مطلب یہ ہے کہ سارے اشعار برے نہیں ہوتے بلکہ ان میں سے بعض اچھے اور فائدہ مند بھی ہوتے ہیں کہ ان کے ذریعہ حکمت و دانائی کی باتیں معلوم ہوتی ہیں۔
Top