مشکوٰۃ المصابیح - آداب کا بیان - حدیث نمبر 4649
عن عائشةرضي الله عنها قالت ما رأيت النبي صلى الله عليه وسلم مستجمعا ضاحكا حتى أرى منه لهواته إنما كان يتبسم . رواه البخاري . ( متفق عليه )
آنحضرت ﷺ کی ہنسی
حضرت عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ میں نے آنحضرت ﷺ کو اتنا زیادہ ہنستے ہوئے کبھی نہیں دیکھا کہ آپ کا منہ کھل گیا ہو اور مجھے آپ کے تالو یا حلق کا کوا یا مسوڑھا نظر آیا ہو بلکہ اکثر و بیشتر آپ کا ہنسنا مسکرانے کی حد تک رہتا تھا۔ (بخاری)
Top