مشکوٰۃ المصابیح - آداب کا بیان - حدیث نمبر 4607
وعن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال لا تجلس بين رجلين إلا بإذنهما . رواه أبو داود .
دو آدمیوں کے درمیان گھس کر بیٹھنے کی ممانعت
اور حضرت عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا پہلے سے بیٹھے ہوئے دو آدمیوں کے درمیان نہ بیٹھو الاّ یہ کہ ان کی اجازت حاصل ہو۔ (ابوداؤد)
Top