مشکوٰۃ المصابیح - آداب کا بیان - حدیث نمبر 4552
وعن جابر قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم السلام قبل الكلام . رواه الترمذي وقال هذا حديث منكر .
پہلے سلام پھر کلام
اور حضرت جابر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا سلام کا کلام سے پہلے یعنی ملاقات کے وقت پہلے سلام کرنا چاہیے اور اس کے بعد بات چیت کرنی چاہیے سلام کرنے سے پہلے بات چیت شروع کردینا اچھا نہیں۔ ترمذی نے اس روایت کو نقل کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ حدیث منکر ہے۔
Top