مشکوٰۃ المصابیح - آداب کا بیان - حدیث نمبر 4533
وعن أنس قال إن رسول الله صلى الله عليه وسلم مر على غلمان فسلم عليهم .
آنحضرت صلی اللہ عنلیہ وسلم کی انکساری وشفقت
اور حضرت انس ؓ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ رسول کریم ﷺ کچھ لڑکوں کے پاس گزرے تو آپ نے ان کو سلام کیا۔

تشریح
آنحضرت کا یہ عمل مبارک کہ آپ نے بچوں کو سلام کیا درحقیقت آپ کے وصف تواضع و انکساری اور دنیا والوں کو تئیں کمال شفقت و محبت کا مظہر ہے۔
Top