قل ھو اللہ احد اور تبارک الذی کی فضیلت کا بیان
ابوسعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ میں نے سنا ایک شخص کو قل ھو اللہ احد بار بار پڑھتے ہوئے تو جب صبح ہوئی آئے رسول اللہ ﷺ کے پاس اور بیان کیا ان سے یہ امر اور ابوسعید ؓ اپنی دانست میں کم جانتے تھے اس سورت کو پس فرمایا آنحضرت ﷺ نے قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے کہ یہ سورت برابر ہے تہائی قرآن کے۔