دوسرے کی طرف سے حج کرنے کا بیان
عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ فضل بن عباس رسول اللہ ﷺ کے ساتھ سوار تھے اتنے میں ایک عورت آئی خنعم سے مسئلہ پوچھنے لگی رسول اللہ ﷺ سے، تو فضل اس عورت کی طرف دیکھنے لگے اور وہ عورت فضل کی طرف دیکھنے لگی رسول اللہ ﷺ فضل کا منہ اور طرف پھیرنے لگے اس عورت نے کہا یا رسول اللہ ﷺ حج اللہ کا فرض ہوا میرے باپ پر ایسے وقت میں کہ میرا باپ بوڑھا ہے اونٹ پر بیٹھ نہیں سکتا کیا میں اس کی طرف سے حج کرلوں فرمایا آپ ﷺ نے ہاں! اور یہ قصہ حجہ الوداع میں ہوا۔