حائضہ عورت سے مرد کو جو کام کرنا درست ہے اس کا بیان
ربیعہ بن ابی عبدالرحمن ؓ روایت ہے کہ حضرت عائشہ لیٹی تھیں ساتھ رسول اللہ ﷺ کے ایک کپڑے میں اتنے میں کود کر الگ ہوگئیں تو فرمایا رسول اللہ ﷺ نے شائد حیض آیا تجھ کو کہا ہاں تو فرمایا آپ ﷺ نے باندھ لے تہ بند اپنے پھر آ کو وہیں لیٹ جا۔