جو جانور ہدی کے لئے درست ہے اس کا بیان
ابوہریرہ ؓ روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے دیکھا ایک شخص کو ہانکتا تھا اونٹ ہدی کا آپ ﷺ نے فرمایا سوار ہوجا اس پر وہ بولا کہ ہدی ہے یا رسول اللہ ﷺ آپ ﷺ نے فرمایا سوار ہوجا خرابی ہو تیری، دوسری یا تیسری مرتبہ میں آپ ﷺ نے یہ کہا۔