مؤطا امام مالک - ترکے کی تقسیم کے بیان میں - حدیث نمبر 1127
عَنْ عَطَائِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ أَنَّ أَعْرَابِيًّا جَائَ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ بِحُنَيْنٍ وَعَلَی الْأَعْرَابِيِّ قَمِيصٌ وَبِهِ أَثَرُ صُفْرَةٍ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أَهْلَلْتُ بِعُمْرَةٍ فَکَيْفَ تَأْمُرُنِي أَنْ أَصْنَعَ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ انْزَعْ قَمِيصَکَ وَاغْسِلْ هَذِهِ الصُّفْرَةَ عَنْکَ وَافْعَلْ فِي عُمْرَتِکَ مَا تَفْعَلُ فِي حَجِّکَ
حج میں خوشبو لگانے کا بیان
عطا بن ابی رباح سے روایت ہے کہ ایک اعرابی رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور آپ ﷺ حنین میں تھے اور وہ اعرابی ایک کرتہ پہنے ہوئے تھا جس میں زرد رنگ کا نشان تھا تو کہا اس نے یا رسول اللہ ﷺ میں نے نیت کی ہے عمرہ کی پس میں کیا کروں؟ آپ ﷺ نے فرمایا اپنا کرتہ اتار اور زردی دھو ڈال اپنے بدن سے اور جو حج میں کرتا ہے وہی عمرہ میں کر۔
Top