مسند امام احمد - انصاری صحابہ کرام (رض) اجمعین کی مرویات اول وثانی مسندالانصار ابوالمنذر حضرت ابی بن کعب (رض) کی احادیث وہ روایات جو حضرت عمر فاروق (رض) نے حضرت ابی بن کعب (رض) سے نقل کی ہیں۔ محمد بن اسحاق رحمتہ اللہ علیہ نے غزوہ بدرکے شر - حدیث نمبر 4760
وعن أبي الدرداء قال : سمعت رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول : ما من رجل يصاب بشيء في جسده فتصدق به إلا رفعه الله به درجة وحط عنه خطيئة . رواه الترمذي وابن ماجه
زخمی کردینے والے کو معاف کرنے کا اجر
اور حضرت ابودرداء کہتے ہیں کہ میں نے رسول کریم ﷺ کو یہ فرماتے ہیں کہ جس شخص کے بدن کے کسی حصہ کو زخمی کیا گیا اور اس نے زخمی کرنے والے کو معاف کردیا (یعنی اس سے بدلہ نہیں لیا بلکہ درگزر کیا اور تقدیر الہٰی پر صابر رہا) تو اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے اس کا ایک درجہ بلند کرے گا اور اس کا ایک گناہ معاف کر دے گا۔ (ترمذی، ابن ماجہ )
Top