معارف الحدیث - کتاب الاذکار والدعوات - حدیث نمبر 1363
عَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: قُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَدْ عَلِمْنَا كَيْفَ نُسَلِّمُ عَلَيْكَ فَكَيْفَ نُصَلِّى عَلَيْكَ؟ قَالَ: قُولُوا: «اللَّهُمَّ اجْعَلْ صَلَوَاتِكَ وَرَحْمَتَكَ وَبَرَكَاتِكَ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا جَعَلْتَهَا عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ» (رواه احمد)
درود شریف کے خاص کلمات
حضرت بریدہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں ہم لوگوں نے عرض کیا کہ حضرت آپ(ﷺ) پر سلام بھیجنے کا طریقہ تو ہمیں معلوم ہو چکا ہے۔ اب بتا دیجئے کہ آپ(ﷺ) پر صلوٰۃ کس طرح بھیجی جائے؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا، اللہ کے حضور میں یوں عرض کیا کرو: «اللَّهُمَّ اجْعَلْ صَلَوَاتِكَ وَرَحْمَتَكَ وَبَرَكَاتِكَ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا جَعَلْتَهَا عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ» اے اللہ! اپنی خاص نوازشیںو عنایتیںاوراپنی مخصوص رحمت نازل فرما حضرت محمد اور ان کے گھرانے والوں پر جیسے تو نے نازل فرمائیں حضرت ابراہیم پر، تو ہر حمد و ستائش کا سزاوار ہے اور تیرے عظمت و کبریائی تیری ذاتی صفت ہے۔ (مسند احمد)
Top