معارف الحدیث - کتاب الاذکار والدعوات - حدیث نمبر 1350
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَوْلَى النَّاسِ بِي يَوْمَ القِيَامَةِ أَكْثَرُهُمْ عَلَيَّ صَلاَةً. (رواه الترمذى)
درود شریف کی کثرت قیامت میں حضور ﷺ کے خصوصی قُرب کا وسیلہ
حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: قیامت کے دن مجھ سے قریب ترین اور مجھ پر زیادہ حق رکھنے والا میرا وہ امتی ہو گا جو مجھ پر زیادہ صلوٰۃ بھیجنے والا ہو گا۔ (جامع ترمذی)

تشریح
مطلب یہ ہے کہ ایمان اور ایمان والی زندگی کی بنیادی شرط کے ساتھ میرا جو امتی مجھ پر زیادہ سے زیادہ صلوٰۃ و سلام بھیجے گا، اس کو قیامت میں میرا خصوصی قرب اور خاص تعلق حاصل ہو گا۔ اللہ تعالیٰ یہ دولت و سعادت حاصل کرنے کی توفیق دے۔
Top