معارف الحدیث - کتاب الاذکار والدعوات - حدیث نمبر 1310
عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ البَرَصِ، وَالْجُذَامِ، وَالْجُنُونِ، وَمِنْ سَيِّئِ الْأَسْقَامِ» (رواه ابوداؤد والنسائى)
دعوتِ استعاذہ
حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ دعا کیا کرتے تھے: "اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ تا وَمِنْ سَيِّئِ الْأَسْقَامِ" (اے میرے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں، برص، جذام اور پاگل پن سے، اور سب خراب بیماریوں سے)۔ (سنن ابی داؤد، سنن نسائی)

تشریح
برص، جذام، جنون اور اس طرح کی وہ بس بیماریاں جن کی وجہ سے لوگ مریض سے نفرت اور گھن کریں اور جن کی وجہ سے آدمی زندگی ہر موت کو ترجیح دینے لگے۔ بلاشبہ ان سے ہر آدمی کو پناہ مانگنی چاہئے، لیکن ہلکی اور معمولی قسم کی بیماریاں بعض پہلوؤں سے یقیناً خدا کی رحمت ہوتی ہیں۔
Top