معارف الحدیث - کتاب الاذکار والدعوات - حدیث نمبر 1285
عَنْ أَنَسٍ (مَرْفُوْعًا) «اللَّهُمَّ اجْعَلْ خَيْرَ عُمُرِي آخِرَهُ، وَخَيْرَ عَمَلِي خَوَاتِيْمَهُ، وَخَيْرَ أَيَّامِى يَوْمَ أَلْقَاكَ» (رواه الطبرانى)
جامع اور ہمہ گیر دعائیں
حضرت انس ؓ نے رسول اللہ ﷺسے یہ دعا روایت کی ہے: "اللَّهُمَّ اجْعَلْ خَيْرَ عُمُرِي تا يَوْمَ أَلْقَاكَ فِيْهِ " (اے اللہ! میری عمر کے آخری حصے کو میری زندگی کا بہترین حصہ کر دے، اور میرے آخری عمل میری زندگی کے بہترین عمل ہوں، اور میرا سب سے اچھا دن وہ ہو جو تیرے حضور میں میری حاضری کا دن ہو)۔ (معجم کبیر طبرانی)
Top