معارف الحدیث - کتاب الاذکار والدعوات - حدیث نمبر 1282
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ «اللَّهُمَّ انْفَعْنِي بِمَا عَلَّمْتَنِي، وَعَلِّمْنِي مَا يَنْفَعُنِي، وَزِدْنِي عِلْمًا، الْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى كُلِّ حَالٍ وَأَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ حَالِ أَهْلِ النَّارِ» (رواه الترمذى وابن ماجة)
جامع اور ہمہ گیر دعائیں
حضرت ابو ہریرہ ؓ نے رسول اللہ ﷺسے یہ دعا روایت کی ہے: "اللَّهُمَّ انْفَعْنِي تا مِنْ حَالِ أَهْلِ النَّارِ" (اے اللہ! جو کچھ علم تو نے مجھے عطا فرمایا اس کو میرے لئے نفع مند بنا دے (یعنی مجھے اس پر عمل کرنے کی توفیق دے) اور مجھے وہ علم عطا فرما جو میرے لئے نافع ہو اور میرے علم میں اضافہ فرما۔ اللہ کے لئے حمد و ستائش ہر حال میں، اور میں اللہ کی پناہ چاہتا ہوں دوزخیوں کے حال سے)۔ (جامع ترمذی، سنن ابن ماجہ)
Top