معارف الحدیث - کتاب الاذکار والدعوات - حدیث نمبر 1281
عن ابن عمر (مَرْفُوْعًا) اللهم إني أسألك عيشة نقية، وميتة سوية، ومردا غير مخز، ولا فاضح. (رواه البزار والحاكم والطبرانى فى الكبير)
جامع اور ہمہ گیر دعائیں
حضرت عبداللہ بن عمر ؓ نے رسول اللہ ﷺسے یہ دعا روایت کی ہے: "اللهم إني أسألك تا ولا فاضح" (اے اللہ! میں تجھ سے مانگتا ہوں پاک صاف زندگی اور ڈھنگ کی موت (جس میں کوئی بدنمائی نہ ہو) اور (اصلی وطن آخرت کی طرف) ایسی مراجعت جس میں رسوائی اور فضیحت نہ ہو)۔ (مسند بزار، مستدرک حاکم، معجم کبیر طبرانی)

تشریح
آدمی کے لئے تین ہی مرحلے ہیں: ایک اس دنیا کی زندگی کا مرحلہ، دوسرا موت کا مرحلہ اور تیسرا دارِ آخرت کا مرحلہ۔ اس مختصر دعا میں تینوں مرحلوں کے لئے بڑے سادہ انداز میں بہترین دعا موجود ہے۔
Top