معارف الحدیث - کتاب الاذکار والدعوات - حدیث نمبر 1274
عَنْ بُسْرِ بْنِ أَرْطَاةَ (مَرْفُوْعًا) " اللهُمَّ أَحْسِنْ عَاقِبَتَنَا فِي الْأُمُورِ كُلِّهَا، وَأَجِرْنَا مِنْ خِزْيِ الدُّنْيَا، وَعَذَابِ الْآخِرَةِ " (رواه احمد وابن حبان والحاكم)
جامع اور ہمہ گیر دعائیں
حضرت بسر بن ارطات ؓ نے رسول اللہ ﷺ سے یہ دعا نقل فرمائی: "اللهُمَّ أَحْسِنْ تا وَعَذَابِ الْآخِرَةِ" (اے اللہ! ہمارے سارے کاموں کا انجام بہتر کر، اور دنیا کی رسوائی اور آخرت کے عذاب سے ہمیں بچا اور ہماری حفاظت فرما)۔ (مسند احمد، صحیح ابن حبان، مستدرک حاکم)

تشریح
یہ دعا بھی بہت ہی مختصر اور بہت جامع ہے۔
Top