معارف الحدیث - کتاب الاذکار والدعوات - حدیث نمبر 1266
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ مَرْفُوْعًا «اللَّهُمَّ احْفَظْنِي بِالْإِسْلَامِ قَائِمًا، وَاحْفَظْنِي بِالْإِسْلَامِ قَاعِدًا، وَاحْفَظْنِي بِالْإِسْلَامِ رَاقِدًا، وَلَا تُشْمِتْ بِي عَدُوًّا حَاسِدًا، اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ كُلِّ خَيْرٍ خَزَائِنُهُ بِيَدِكَ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ كُلِّ شَرٍّ خَزَائِنُهُ بِيَدِكَ» (رواه الحاكم)
جامع اور ہمہ گیر دعائیں
حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ نے رسول اللہ ﷺ سے یہ دعا روایت کی ہے: "اللَّهُمَّ احْفَظْنِي تا خَزَائِنُهُ بِيَدِكَ" (اے اللہ! میری حفاظت فرما اسلام کے ساتھ کھڑے ہونے کی حالت مین اور بیٹھے ہانے کی حالت میں اور سونے کی حالت میں (یعنی میں کھڑے، بیٹھے اور سوتے ہر حال میں ایمان و اسلام کے ساتھ محفوظ رہوں) اور میرے دشمنوں اور حاسدوں کو تیرے کسی فیصلہ سے شماتت کا موقع نہ ملے۔ اے میرے اللہ! تیرے ہاتھ میں خیر کے جو خزانے ہیں میں تجھ سے ان کو مانگتا ہوں، اور تیرے قبضہ میں جو شر ہے اس سے میں تیری پناہ چاہتا ہوں۔ (مستدرک حاکم)
Top