معارف الحدیث - کتاب الاذکار والدعوات - حدیث نمبر 1265
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ مَرْفُوْعًا «اللَّهُمَّ إِنَّا نَسْأَلُكَ مُوجِبَاتِ رَحْمَتِكَ، وَعَزَائِمَ مَغْفِرَتِكَ، وَالسَّلَامَةَ مِنْ كُلِّ إِثْمٍ، وَالْغَنِيمَةَ مِنْ كُلِّ بِرٍّ، وَالْفَوْزَ بِالْجَنَّةِ، وَالنَّجَاةَ مِنَ النَّارِ» (رواه الحاكم)
جامع اور ہمہ گیر دعائیں
حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ نے رسول اللہ ﷺ سے یہ دعا روایت کی ہے: "اللَّهُمَّ إِنَّا نَسْأَلُكَ تا مِنَ النَّارِ" (اے اللہ! ہم تجھ سے سوال کرتے ہیں تیری رحمت کو واجب کر دینے والے، اور تیری مغفرت کو پکا کر دینے والے اعمال کا اور ہر گناہ سے محفوظ رہنے کا اور ہر نیکی کی توفیق کا اور تجھ سے مانگے ہیں جنت کا حصول اور دوزخ سے نجات)۔ (مستدرک حاکم)
Top