معارف الحدیث - کتاب الاذکار والدعوات - حدیث نمبر 1229
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِذَا وَقَعْتُمْ فِي الْأَمْرِ الْعَظِيْمِ فَقُوْلُوْا: حَسْبُنَا اللهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ. (رواه ابن مردويه)
مصائب اور مشکلات کے وقت کی دعائیں
حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "جب کوئی بھاری اور بہت مشکل معاملہ پیش آ جائے تو کہو "حَسْبُنَا اللهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ" (اور وہی سب کام سپرد کرنے کے لیے اچھا ہے)۔ (ابن مردویہ)

تشریح
یہ بھی قرآن مجید کا خاص کلمہ ہے۔ صحیح بخاری میں حضرت عبداللہ بن عباس ؓ سے مروی ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کو جب ان کی قوم کے بت پرستوں نے آگ کے ڈھیر میں ڈالا تو ان کی زبانِ مبارک پر یہی کلمہ تھا: "حَسْبُنَا اللهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ" مصائب و مشکلات کے موقع پر ہر بندہ مومن کا یہی نعرہ ہونا چاہئے۔
Top