معارف الحدیث - کتاب الاذکار والدعوات - حدیث نمبر 1225
عَنْ أَنَس قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا كَرَبَهُ أَمْرٌ قَالَ: يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيثُ. وقَالَ: أَلِظُّوابِيَا ذَا الْجَلاَلِ وَالإِكْرَامِ. (رواه الترمذى)
فکر اور پریشانی کے وقت کی دعا
حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کو جب کوئی فکر اور پریشانی لاحق ہوتی تو آپ ﷺ کی یہ دعا ہوتی تھی: "يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيثُ" (اے حی و قیوم! بس تیری رحمت سے مدد چاہتا ہوں) اور دوسروں سے فرماتے: "أَلِظُّوابِيَا ذَا الْجَلاَلِ وَالإِكْرَامِ" (یا ذالجلال والاکرام سے چمٹے رہو) یعنی اس کلمہ کے ذریعہ اللہ سے استغاثہ اور فریاد کرتے رہو۔ (جامع ترمذی)
Top