معارف الحدیث - کتاب الاذکار والدعوات - حدیث نمبر 1220
عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي أُرِيدُ سَفَرًا فَزَوِّدْنِي. قَالَ: زَوَّدَكَ اللَّهُ التَّقْوَى، قَالَ: زِدْنِي، قَالَ: وَغَفَرَ ذَنْبَكَ قَالَ: زِدْنِي بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي، قَالَ: وَيَسَّرَ لَكَ الخَيْرَ حَيْثُمَا كُنْتَ. (رواه الترمذى)
سفر پر جانے والے کو وصیت اور اس کے لئے دعا
حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: "یا رسول اللہ! میرا ارادہ سفر کا ہے، آپ ﷺ مجھے "زاد سفر" عنایت فرما دیجئے؟ (یعنی ایسی دعائیں کر دیجئے جو سفر میں میرے کام آئیں) آپ ﷺ نے فرمایا کہ: اللہ تقویٰ کو تمہارا زاد سفر بنائے (اور تمہیں پورے سفر میں یہ دولت نصیب رہے) اس شخص نے عرض کیا: حضرت ﷺ! اس میں اور اضافہ فرمائیے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: اور تمہارے گناہوں کی اللہ مغفرت فرمائے۔ اس نے پھر عرض کیا: میرے ماں باپ آپ ﷺ پر قربان , اس میں اور اجافہ فرمائیے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: اور جہاں بھی تم پہنچو، اللہ تعالیٰ خیر اور بھلائی تمہارے لئے میسر فرمائے"۔ (جامع ترمذی)
Top