معارف الحدیث - کتاب الاذکار والدعوات - حدیث نمبر 1164
عَنْ أَبِي بَكَرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ فِي دُبُرِ كُلِّ صَلَاةٍ: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْكُفْرِ، وَالْفَقْرِ، وَعَذَابِ الْقَبْرِ» (رواه الترمذى)
نماز کے بعد کی دعائیں
حضرت ابو بکرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ہر نماز کے بعد دعا کرتے تھے: "اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْكُفْرِ، وَالْفَقْرِ، وَعَذَابِ الْقَبْرِ" (اے اللہ میں تیری پناہ چاہتا ہوں کفر سے، اور فقر و فاقہ سے اور قبر کے عذاب سے)۔ (جامع ترمذی)
Top