معارف الحدیث - کتاب الاذکار والدعوات - حدیث نمبر 1134
عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا تَدْعُوا عَلَى أَنْفُسِكُمْ، وَلَا تَدْعُوا عَلَى أَوْلَادِكُمْ، وَلَا تَدْعُوا عَلَى أَمْوَالِكُمْ، لَا تُوَافِقُوا مِنَ اللهِ سَاعَةً يُسْأَلُ فِيهَا عَطَاءٌ، فَيَسْتَجِيبُ لَكُمْ» (رواه مسلم)
وہ دُعائیں جن کی ممانعت ہے
حضرت جابر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "کم کبھی اپنے حق میں یا اپنی اولاد اور مال و جائیداد کے حق میں بد دعا نہ کرو، مبادا وہ وقت دعا کی قبولیت کا ہو اور تمہاری و دعا اللہ تعالیٰ قبول فرما لے۔ (جس کے نتیجہ میں خود ت پر یا تمہاری اولاد یا مال و جائیداد پر کوئی آفت آ جائے)۔ (صحیح مسلم)

تشریح
انسان بےصبر اور جلد گھبرا جانے والا ہے، اور اس کا علم بھی بہت محدود اور ناقص ہے اس لئے بعض اوقات وہ اللہ تعالیٰ سے ایسی دعائیں بھی کرنے لگتا ہے جو اگر قبول ہو جائیں تو اس میں خود اسی کا خسارہ ہو۔ رسول اللہ ﷺ نے ایسی دعاؤں سے منع فرمایا ہے۔
Top