معارف الحدیث - کتاب الاذکار والدعوات - حدیث نمبر 1109
عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ رَجُلاً قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنِّي أُحِبُّ هَذِهِ السُّورَةَ: قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ. فَقَالَ: إِنَّ حُبَّكَ إِيَّاهَا أَدْخَلَكَ الجَنَّةَ. (رواه الترمذى ورى البخارى معناه)
سورہ زلزال ، سورہ کافرون ، سورہ اخلاص
حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں عرض کیا کہ: "حضرت ﷺ! مجھے یہ سورۃ "قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ" خاص طور سے محبوب ہے؟ " آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: "اس سورت کے ساتھ تمہاری یہ محبت تم کو جنت میں پہنچا دے گی "۔ (جامع ترمذی) (الفاظ و عبارت کے کچھ فرق کے ساتھ اسی مضمون کی ایک حدیث امام بخارؒ نے بھی روایت کی ہے)۔
Top